گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنر ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن احتجاجی سیاست سےملک کوعدم استحکام کا شکارکر نا چاہتی ہے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والےملک وقوم کے دشمن ہیں، ہر شعبے میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومتی اولین ترجیح ہے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں جلد گورنر ایوارڈ کی تقریب ہوگی، پاکستان معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، ملک کی ترقی کے لیےسر مایہ کاری کرنیوالے ہیروہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بز نس کمیونٹی کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔