روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کورونا وائرس ویکسین کی ابتدائی کھیپ اپنے تمام شہروں، دیہاتوں اور دور دراز کے علاقوں میں بھجوانی شروع کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق سپتنک وی ویکسین کی افادیت اور حفاظت کی جانچ کے ساتھ روسی حکومت کا منصوبہ ہے کہ ویکسین کی دستیابی تمام روسی شہریوں، خاص طور پر کورونا وائرس کے خطرے کا زیادہ شکار افراد تک مؤثر طور پر یقینی بنانا ہے۔ وسی وزیر صحت مرشکو کا کہنا ہے نے کہ کورونا ویکسین کی ترسیل کے سلسلے میں پہلی کھیپ بھیج کر سپلائی چین کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ عملے و حکام کو ویکسین کی ضرورت سے متعلق پتہ چل سکے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے لیے تیار کی گئی ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں اور معمولی سائیڈ ایفیکٹس دیکھے گئے۔