رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 6اعشاریہ 13فیصدرہی

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے، تفصِلات کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 6اعشاریہ 13 فیصد رہی۔قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مونگ ایک روپے 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 225 روہے 56 پیسےفی کلورہی، انڈے فی درجن 64 پیسے مہنگے ہوئے قیمت 206 روپے 49 پیسے درجن تک پہنچ گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،10میں کمی،21میں استحکام رہا،ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 20کلو آٹےکا تھیلا ایک روپے 78 پیسے مہنگا، قیمت 973 روپے 78 پیسےہوگئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25.44 فیصد کمی، قیمت 198 روپے32 پیسے ہوگئی، پیاز 5 روپے 56 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 35 پیسے فی کلو سستا ہوا، آلو فی کلو 4 روپے 47 پیسے، لہسن ساڑھے 3روپے فی کلو سستا ہوا۔اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں بجلی 96.5فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے پیاز کی قیمت 29فیصد اور ٹماٹر27فیصدسستے ہوئے، سبزی19فیصد، چینی 18فیصد، آلو13فیصد اور گندم 4فیصد سستی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آئی، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی میں اعشاریہ 69فیصد کمی واقع ہوئی۔