بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تحقیقات سے شروع ہونے والا معاملہ بالی وڈ میں منشیات کے استعمال تک پہنچ گیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این بی سی نے منشیات سے متعلق تفتیش کیلئے بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان اور راکول پریت سنگھ کو سمن جاری کردیے ہیں۔دپیکا کو 25 ستمبر جب کہ شردھا کپور اور سارہ علی خان کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق راکول پریت سنگھ کو کل بلایا گیا ہے جہاں ان سے منشیات کے معاملے پر تحقیقات کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی منشیات مانگنے کی واٹس ایپ چیٹ وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ بھی شک کے دائرے میں آئی ہیں جب کہ اس معاملے پر دپیکا کی منیجر کو بھی سمن جاری کیا گیا تھا تاہم وہ خرابی صحت کے باعث پیش نہ ہوسکیں تھیں۔