دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 73 لاکھ 16 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 77 ہزار 835 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔مریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار560 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔