عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 49 ہزار 311 اموات ہو چکی ہیں۔تفصِلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔جبکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں کورونا سے سب سے زیادہ تباہ کاریاں کی۔امریکہ میں 4 لاکھ 8 ہزار 620 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔جبکہ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 593 اور ایک کروڑ 58 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 328 اور 85 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔اس ہی طرح دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہے۔