خیبرپختونخوا میں رمضان کا چاند نظر آگیا، مفتی پوپلزئی

پشاور: مفتی شہاب پوپلزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ جمعۃ المبارک کو ہوگا۔
مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا کہ پشاور ڈسٹرکٹ سے 9 شہادتیں موصول ہوئیں۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا۔