پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ سرا بھی معاشرے کا حصہ ہیں چنانچہ خواجہ سراؤں کو بھی ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ میں معاشرے میں دھتکارے جانے والے خواجہ سراؤں نے معاشرے میں نہ صرف اپنی جگہ بنائی بلکہ کئی شعبوں میں خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔