حکومت کا اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے عوامی مقام ایف نائن پارک کے عوض قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصِلات کے مطابق وزارت خزانہ کی سمری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے۔وفاق کے ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے سے این او سی بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ تاہم قرض کی مالیت کا تعین کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ سکوک بانڈ ملک اور ملک سے باہر مارکیٹ میں جاری کئے جائیں گے۔ یہ قرض تین بینکوں کے کنسورشیم کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایف نائن پارک750 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اس کے عوض سکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ اراضی کے بدلے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری آئندہ اجلاس میں دے گی۔