حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی

حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے۔ تفصِلات کے مطابق پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے برآمدکے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے۔حکومت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلہ دیش ، ملائیشیا ء اور مڈل ایسٹ کو برآمد کیا جارہا تھا ۔پابندی کے بعد اب پیاز کی برآمد کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔