لاہور:حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھانے کا طویل مدتی پلان تیار کر لیا، عوام کو طویل عرصے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت ایک سے دو سال کیلئے پیشگی تیل خریدنے کی تجویز دی گئی۔پٹرولیم ڈویژن کے تیار کردہ پلان کے مطابق مخصوص عرصے کے کیلئے تیل کی ایک مقررہ قیمت پر مخصوص مقدار خریدی کی جائے گی۔ تیار کی گئی سمری میں 1 سے 2 سال کیلئے پیشگی تیل خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد خام تیل، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی مجموعی سالانہ درآمدات کا 9 فیصد یعنی ڈیڑھ کروڑ بیرل کی پیشگی خریداری کی جائے گی۔پٹرولیم ڈویژن تیار کردہ سمری منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کرے گا۔ منظوری کے بعد ہی اس سمری کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔