کراچی۔ ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کی شادی ہوگئی ہے البتہ شوہر کا نام اس لئے ظاہر نہیں کر رہی کہ اس کو شوہر اپنی پہلی بیوی کو آمادہ کر رہا ہے پہلی بیوی سی شادی کی اجازت نہیں کی۔ حریم شاہ نے کہا کہ چند روز قبل نکاح کراچی میں ہوگیا ہے۔ نکاح میں قریبی دوست شریک تھے۔ کچھ اراکین اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی ایک خاتون سینیٹر بھی شریک ہوئی تھی۔ اس کا کہنا ہے شوہر کا تعلق صوبہ سندھ کے دوسرے شہر سے ہے البتہ ان کا گھر کراچی میں ہے وہ جانی پہچانی شخصیت ہیں روز اسمبلی بھی جاتے ہیں۔ حریم شاہ کہتی ہے عنقریب شوہر کے ساتھ ترکی جا رہی واپسی پر شوہر کا نام ظاہر کرے گی اس وقت شوہر نے نام ظاہر کرنے سے منع کیا ہے۔