جیئے سندھ قومی محاذ جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ جمع کے روز جسقم کے چیئرمین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو صنعان قریشی نے عدالت کو بتایا کہ ان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وکلا نے ایک ہی واقعے میں 22 مقدمات درج ہونے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں میں درخواست دائر کردی ہے