جرمنی سے اٹلی جانے والا طیارہ فضائی حدود سے واپس

برلن : جرمنی سے اٹلی جانے والی پرواز ایئرپورٹ تک رسائی نہ ملنے پر وطن واپس آگئی، جہاز اٹلی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو کپتان کو بتایا گیا کہ ہوائی اڈے کو بند کردیا گیا ہے۔ جرمنی کے شہر سلڈورف سے روانہ ہونے والی پرواز ای ڈبلیو 9844 نے اٹلی جانے کیلئے ایئر پورٹ سے اڑان بھری ایئر بس اے 320 صرف دو مسافروں کو لے کر جارہا تھا لیکن طیارے کو چار گھنٹے اور دس منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد واپس اسی جگہ اترنا پڑا جہاں سے وہ روانہ ہو اتھا۔ہوائی جہاز جیسے ہی اٹلی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو عملے کو ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اس کا مطلوبہ ایئر پورٹ آپریشن کیلئے بند ہے۔جس کے باعث وہ اپنا طیارہ ایئر پورٹ پر نہیں اتار سکتا، جس پر کپتان نے جہاز کا رخ واپس جرمنی کی جانب موڑ لیا۔یوروونگ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔