تیل اور سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 124 پوائنٹس گر گیا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 13 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز فی بیرل سے بھی نیچے آگئے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 41 ڈالر 54 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 8 ڈالر 96 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔