کراچی:ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں اگلے پندرہ دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کااسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک میں قلت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگلے پندرہ دنوں کےلیے پیٹرولیم مصنواعت کا ذخیرہ موجود ہے،ملک میں پٹرول 285 ہزار ملین ٹن اور ڈیزل 350 ہزار ملین ٹن ملک میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ کیماڑی اور پورٹ قاسم میں پی ایس او کے پیٹرولیم مصنوعات بردار 2 جہاز لنگر انداز ہیں،جن میں بالترتیب 50 ہزار ملین ٹن پٹرول اور 55 ہزار ملین ٹن ڈیزل موجود ہے۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کریں۔