بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر انصاف کوئن گنیز کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ ماسک پہننے کے چکر میں اس کے پھندے میں ہی پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں بیلجیئم کے وزیر انصاف کوئن گنیز کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے کو دیکھ ریا ہے محضوص ہو رہا ہے، اور اس کی وجہ ہے وزیر انصاف کے منہ پر ماسک پہننے کا انوکھا طریقہ، جس سے وہ لمحے بھر کیلئے مشکل میں پڑھ گئے۔بلجیئم کے وزیر انصاف کوئن گینز نے بھی عوام کو ترغیب دلانے کے لیے ماسک پہننا چاہا لیکن ان کی یہ کوشش مذاق بن گئی۔
کوئن نے ماسک پہننے کی متعدد بار کوشش کی کبھی ماسک کو سر پر پہن لیا تو کبھی انکھوں کو ماسک سے چھپا لیا، تاہم مسلسل کوشش کے بعد وہ ماسک پہننے میں کامیاب ہو ہی گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔