اسلام آباد: بیرون ملک پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں خاصے بڑھ گئے اور تعداد 1 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق 21 ہزار808 پاکستانی بیرون ملک نوکریوں سے فارغ کردیے گئے۔ 31 ہزار پاکستانی بنا تنخواہوں کے ایمرجنسی چھٹیوں پر موجود ہیں جب کہ ساڑھے 50 ہزار پاکستانی ویزوں کی میعاد ختم ہونے اور دیگر وجوہ کے باعث بیرون ملک محصور ہیں۔
دستاویز کے مطابق یو اے ای سے مزید 2 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ کردیے گئے جس کے بعد تعداد 12 ہزار 702 تک پہنچ گئی، سعودی عرب سے مزید 5 ہزار پاکستانی کے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ قطر میں کام کرنے والے 691 پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اومان سے 1 ہزار 74، الجیریا سے 341، کویت سے 500 پاکستانیوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا۔ بحرین سے 42 اور عراق سے441 پاکستانی نوکریوں سے فارغ کیے گئے۔ دوسری جانب قطر کی تین کمپنیوں میں مختصر مدت پر کام کرنے والے 4 ہزار 800 پاکستانی بھی محصور ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 69 ہزار، سعودی عرب میں مجموعی طور پر 15 ہزار 876، قطر میں ساڑھے پانچ ہزار، اومان میں 5 ہزار 134، کویت میں 5 ہزار 400، ملائیشیا میں 917، الجیریا میں 341، بحرین میں 387 اور عراق میں 441 پاکستانی محصور ہیں۔