بھارتی الزام تراشی مقامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےکہا ہے کہ بھارت کا سیزفائرکی خلاف ورزیوں اوردراندازی کاالزام مضحکہ خیزہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی 15 کور کے سربراہ کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی الزام تراشی مقامی مسائل سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ ۔بھارت5 اگست کےغیرآئینی فیصلےاورصورت حال سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نےاقوام متحدہ کےمبصرگروپ کو کسی جگہ بھی جانےکی آزادی دےرکھی ہے۔شفاف امور کار کے لیے عالمی مبصرکہیں بھی جاکر جائزہ لےسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرمقبوضہ کشمیر میں افراد داخل کرنےکاالزام بےبنیادہے۔ بھارتی قیادت کورونا وبا سے نمٹنے کی کوشش کرے۔ بھارتی قیادت پہلےہی کورونا سے متعلق غلط فیصلےکرچکی ۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بھی حالات بہتر کرنے پر توجہ دے۔