لاہور: معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر بنیں، تاہم وہ اسے پورا نہ کرسکیں۔
اداکارہ میرا نے کورونا وبا میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں میری ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جو پوری نہ کرسکی اور آج شدید بے چین ہورہی ہوں۔
میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمۂ اجل بن جاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض انجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے۔