بلوچستان اور گلگت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دالبندین اور گلگت کے علاقے غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 46 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں اتوار کی شب کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب گلگت کے علاقے غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔