برطانیہ، مسلسل چوتھے روز بھی کورونا کے 2 ہزار سے کیسز رپورٹ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک بار پحر بڑھتے کورعنا کیسز کت پیز نظر نئے قوانین متعارف کراتے ہوئے کہا کہ 6 سے زیادہ افراد کے میل جول پر پابندی ہوگی۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دکھی دل کے ساتھ سماجی فاصلے پر زور دے رہے ہیں، سماجی فاصلے کے نئے قوانین کا اطلاق پیر سے ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 6 سے زیادہ افراد کے میل جول پر پابندی ہوگی، عوام کیلئے لاک ڈاؤن کے قوانین پیچیدہ اور مشکل ہورہے تھے اس لیے لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے نئے قوانین لائے ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں مسلسل چوتھے روز بھی 2 ہزار زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمر کانئے نے قوانین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔