لاہور: ممتاز کاروباری شخصیت اور بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض کے 28 میں ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق ملک ریاض نے اپنے چند ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، صوبائی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ان کے 48 ملازمین کے نمونے لے کر شوکت خانم لیبارٹری بھجوائے گئے۔
ان میں سے 28 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کے چند علاقوں کو سیل کر دیا گیا۔
تمام متاثرہ افراد کو ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم فیلڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ ان افراد کے رابطے میں آنے والے افراد کو بحریہ ٹاؤن کے اندر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
وائس آفس سندھ ملک ریاض اور بحریہ ٹائون کی پوری ٹیم کی صحت کے لیے دعا گو ہے اور نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہے۔