بحرینی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے پر حفاظتی اقدامات کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلہ دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔بحرینی وزارت تعلیم و تربیت نے بحرینی وزارت صحت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکول اب دو ہفتے بعد کھولے جائیں گے۔ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بڑھنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے تمام اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ لے کر ہی تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے