ایل پی جی 100 روپے سے بڑھ کر 105 روپے فی کلو ہو گئی

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 روپےاور کمرشل سلنڈر 230 روپے مہنگا ہو گیا۔ملک بھر میں ایل پی جی 100 روپے سے بڑھ کر 105 روپے فی کلو ہو گئی، چیئرمین انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ تفتان بارڈر بندش کے باعث ہوا۔ملک بھر میں روزانہ 1200 میٹرک ٹن ایل پی جی کی قلت ہے جب کہ ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیر اعظم پاکستان اور حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ تفتان بارڈر کے قریب ایل پی جی پلانٹس کے لیے زمین الاٹ کی جائے اور ایل پی جی پلانٹس منتقل کرنے کے لیے 6 ماہ کی مہلت دی جائے۔انھوں نے کہا ہم تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے تیار ہیں، بلوچستان کے تمام ایل پی جی پلانٹس کو جلد بحال کیا جائے تاکہ ایل پی جی صارفین کو سستی ایل پی جی میسر رہے۔