راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون نے پاکستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر تک پرواز کی اور سانک سیکٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔
پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔