ایشیا کپ بھارت کو کھٹکنے لگا

نئی دہلی: ایشیا کپ بھارت کی آنکھوں میں بُری طرح کھٹکنے لگا ہے اور اس کے التوا کی خاطر بھارتی کرکٹ بورڈ ہر قسم کے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے میں مصروف عمل ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کا تذکرہ چھڑنے پر بھارت چراغ پا ہوگیا جب کہ ایونٹ کو آئی پی ایل کی راہ کا کانٹا قرار دیا جانے لگا۔
بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، سری لنکا کو میزبانی منتقل کیے جانے میں کوئی صداقت نہیں، ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، اگر ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہوسکتا ہے تو اس کا ’وارم اپ ایونٹ‘ ایشیا کپ کیوں نہیں۔