ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔جاپان کے نکئی انڈیکس میں 221 پوائنٹس کی کمی ہوئی، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 36 پوائنٹس گر گیا۔ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 523 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل پر آگئی ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 51 ڈالر 65 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔تفصِلات کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں 144 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 58 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔