آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

  پاکستانی ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے نئی تصاویر کے ذریعے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی۔ اداکارہ نے اپنی بیٹی اور دوسرے شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔ آمنہ شیخ نے بغیر کسی وضاحت یا کیپشن کے تصویریں شیئر کی ہیں۔

 خیال رہے کہ مداحوں کی جانب سے آمنہ شیخ کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔ معروف اداکارہ نے اب بغیر کسی وضاحت کے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں آمنہ، آمنہ کی بیٹی اور اُن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔