کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں روا انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہے گی۔ روپے کی قدر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.85 روپے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر پر مستحکم ہیں۔ شرح نمو 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سات ماہ سے ترسیلات زر مسلسل 2 ارب ڈالر پر برقرار ہے۔