امید ہے، تاجر یکم رمضان کو دکانیں نہیں کھولیں گے: سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ، سعید غنی نے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ کے تاجر یکم رمضان کو اپنی دکانیں نہیں کھولیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ تاجر ہماری بات مان جائیں گے، البتہ اگر انھوں نے زبردستی کی تو ہم اپنے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کاروبار کھلے، لیکن صحت اصل شے ہے، عوام کی صحت ترجیح ہے۔
تاجروں کے پروپوزل وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردیے، تاجروں کے مسائل کا اندازہ ہے، ان کی کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر بات نہیں مانی گئی اور دوبارہ صوبہ بند کرنا پڑا تو کردیں گے۔
یاد رہے کہ چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔