امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں بلاول اور آصف زرداری مدعو

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کو مدعو کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف زرداری کو دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو امریکی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری سے ایک روز قبل امریکہ پہنچیں گے۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیدن کی حلف برداری کی تقریب بیس جنوری کو ہوگی۔ بلاول بھٹو انیس سے بائیس جنوری تک امریکہ میں قیام کریں گے۔خیال رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدرجوبائیڈن نے 2008 اور 2011 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب پیپلزپارٹی اقتدار میں تھی۔تاہم تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث، تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔