کابل: نامعلوم حملہ آوروں کی کارروائی میں افغان خفیہ ادارے NDS کی اہم رکن، جنرل شرمیلا فروغ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل شرمیلا پیر کے روز اپنے محافظوں سمیت زخمی ہوئی تھیں، طبی امداد کے باوجود وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔
جنرل شرمیلا کو افغان سیکیورٹی فورس میں خصوصی اہمیت حاصل تھی۔ وہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) کے جینڈر ڈپارٹمنٹ کی سربراہ تھیں۔
افغان حکومت نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں ابھی ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔