اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ حالیہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 82 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ڈالر موجود ہیں، ملکی مجموعی ذخائر 19 ارب 95 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مارچ سے جون پالیسی ریٹ میں 625 بیسزپوائنٹس کمی کی، کاروباری اداروں اور افراد کےقرض کی اصل رقم مؤخر اور قرضوں کی تشکیل نو کی اجازت دی اس دورانیے میں اسٹیٹ بینک نے 3نئی ری فنانسنگ اسکیمیں شروع کیں۔ جی ڈی پی سکڑنےکی بڑی وجہ صنعتوں، خدمات کےشعبےکی سرگرمیوں میں کمی ہے۔