ارطغرل ڈرامے کی روشنی بھی پاکستان آنے کی خواہش مند

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے شہرہ آفاق ترک ڈرامے ‘دیرلیش ارطغرل’ میں خانہ بدوش قبیلے کے سردار کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ بورجو کراتل (روشنی) نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد ڈرامے کی قریباً تمام بڑی کاسٹ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
اب ڈرامے کی ایک اور اداکارہ بورجو کراتل نے بھی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ سے بات کرتے ہوئے بورجو کراتل نے بھی ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ مذکورہ ڈراما تقریباً تمام دنیا میں پھیل جائے گا۔