اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری ہوئے؟

لاہور: اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا کے جعلی چیک دینے کے معاملے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ عائشہ ثنا گھریلو ضروریات اور دیگر مقاصد کے نام پر مختلف لوگوں سے دو کروڑ روپے لے کر روپوش ہوگئی ہیں اور اُن کے حوالے سے کسی کو بھی علم نہیں۔
نجی ٹی وی نے بتایا کہ متاثرہ شہری میاں علی معین کی طرف سے لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں اداکارہ کے خلاف دھوکا دہی اور جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی، جس میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ عائشہ ثناء ان کی فیملی فرینڈ ہیں جنہوں نے ان سے گھریلو ضروریات کے لیے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے، بعدازاں وہ میرے پیسے لے کر فرار ہوگئیں، تاہم اب پولیس کی جانب سے عائشہ ثناء کے خلاف فراڈ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج کرلیا گیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی کا عائشہ ثناء کے حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف بزنس مین میاں علی معین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں عائشہ ثنا تفتیش میں شامل نہیں ہورہیں، اس لیے اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔