آن لائن کاروبار سے ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

کرونا وائرس کے باعث آن لائن کاروبار میں اضافہ تو ہو گیا لیکن یہ کام خطر ے سے خالی نہیں کیونکہ جال ساز آپکی اہم معلومات چرانے کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں وبا کے دوران دنیا بھر میں سائبر حملے 23 فصید بڑھ گئے۔

ماہرین کہتے ہیں پاکستان میں بھی آن لائن مارکیٹ بن گئی مگر چوکیدار کوئی نہیں۔ سائبر سیکورٹی نہ ہونے سے اداروں اور اہم شخصیات اس کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔


اس حوالے سے آ ئی ٹی ایکسپرٹ محمد اویس نے بتایا کہ اگر آپ کو کوئی ایسی وائس کال آتی ہے تو اس وائس کال کا حصہ نہ بنے، اسٹیٹ بینک اور ہمارے اداروں کو ایسی پالیساں مرتب کرنی چاہیئں جس سے اس کا تدارک ممکن ہوسکے۔


مارچ سے اب تک پاکستان مین ہزاروں سائبر فوروڈ ہو چکے ہیں جن میں شہری کروڑوں روپے گواں بیٹھے ہیں۔