معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعون نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد قانون کے تابع ہونا شاہی خاندان کے مزاج کے خلاف ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی عمل داری یقینی بنانے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے اور نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔انہوں نےا پنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی ! ہم آپ کی ناگواری سے آگاہ ہیں، آزاد قانون کے تابع ہونا شاہی خاندان کے مزاج کے خلاف ہے۔