رواں برس جنوری میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے دو صفر سے جیت لی تھی جب کہ فروری میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دی تھی۔
اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تجربہ کار مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اپریل میں کھیلا جانا ہے۔ اس دوسرے میچ میں بھی مشفیق الرحیم نے شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مشفیق الرحیم پاکستان نہ جانے کے اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنا فیصلہ واضح طور پر بتا چکا ہوں جسے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ پہلے ہی تسلیم کرچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ حکام کو میرے بیان کا اتنا احترام کرنا چاہیے تھا اور میرا نام پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔